266

بھائی نے خواہش پوری کرنے کیلئے اپنی بہن کی ہی جان لے لی ، تفصیلات جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

ممبئی (ویب ڈیسک )بھارتی ریاست کیریلا میں سنگدل بھائی نے آئس کریم میں زہر ملاکر بہن کی جان لے لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کیریلا میں پیش آیا جہاں 22 سالہ نوجوان بھائی نے اپنی 16 سالہ چھوٹی بہن کو آئس کریم میں زہر ملا کر دیا جس سے لڑکی ہلاک ہوگئی۔لڑکی کے والدین نے بتایا کہ

ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے، بیٹا اکیل رہنا چاہتا تھا اس کے لیے اس نے بہن کی جان لی۔والدین کے مطابق ان کے بیٹے نے 4 اگست کی رات کو بہن کو آئس کریم دی جس میں اس نے زہر ملا رکھا تھا، لڑکی آئس کریم کھاکر سوگئی جس سے وہ جانبر نہ ہوسکی۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے جس میں اس نے بہن کو آئس کریم میں زہر ملا کر دینے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں