270

افسوسناک انکشاف : آج سعودی عرب میں پاکستانی سفرتخانے کو سبز ہلالی جھنڈے کی پرچم کشائی سے کیوں روک دیا گیا ؟ تازہ ترین اطلاعات

ریاض ( ویب ڈیسک )سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے یوم آزادی کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر وہ سعودی عرب میں مقیم 26 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو وطن عزیز کی آزادی کے قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہیں

گزشتہ کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی جہاں ہمارا سرمایہ ہیں وہیں پر ہمارا فخر بھی ہیں سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اسکے ساتھ ہمارے تاریخی اور دو طرفہ برادرانہ مراسم ہیں 14 اگست ہماری تاریخ کا روشن ترین دن ہے یہ وہی دن ہے جب قائد اعظم محمد علی جناح اور دیگر قائدین کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان حاصل کیا تھا آج کا دن ہمیں ان لاکھوں قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ یوم آزادی کے اس پرمسرت موقعہ پر ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان ہزاروں ہیروز کو یاد رکھنا۔ سعودی عرب میں کرونا وائرس کی وجہ سے اس بار پرچم کشائی کی تقریب ملتوی کی گئی ہے۔

Sharing is Caring : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں