273

ریاست مدینہ کا قیام ۔۔۔!!!تمام سرکاری دستاویزات میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النبین بھی لکھا اور پڑھاجائے، قومی اسمبلی سے قرار داد منظور

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں ایک قرار داد منظور کی گئی ہے جس کے تحت یہ قرار پایا ہے کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنا لازمی ہوگا۔یہ قرار داد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی جو منظور

کرلی گئی ہے۔علی محمد خان نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کہا ” الحمدللّٰہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کی مد میں ایک اور تاریخی قدم اُٹھالیا گیا۔ قومی اسمبلی میں قرارداد پاس کی گئی ہے جس میں لازم کیا گیا ہے کہ درسی کتب کے بعد اب سرکاری و غیرسرکاری دستاویزات میں جب بھی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا اسم گرامی آئےساتھ ہی خاتم النبیین بھی لکھا اور پڑھا جائے۔”جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے مریم نواز شریف کی نیب پیشی کے موقع پر گرفتار ہونےوالےن لیگی کارکنان کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کرنے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سیاست کو ذاتی انتقام میں بدل رہی ہے، جو افسوسناک ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرمیاں شہباز شریف نےکہا ہے کہ ن لیگی کارکنان کوتشدد کا نشانہ بناکراور پھر انہی کو ہتھکڑیاں لگانا حکمرانوں کی فسطائی اور انتقامی سوچ کا ثبوت ہے، موجودہ حکومت سیاست کو ذاتی انتقام میں بدل رہی ہے، جو افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،کارکنوں کے بلند حوصلوں، عزم اور ہمت پر فخر ہے، سب کو سلام پیش کرتا ہوں مسلم لیگ (ن) کے جواں ہمتوں نے عوام دشمن حکومت کو خوف زدہ کردیا ہے، انشاءاللہ جلد ناحق گرفتار کارکنان رہا ہوں گے، وکلاءان کے قانونی حق کے لئے کوشاں ہیں۔

Sharing is Caring : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں