268

بیروت میں کتنی تباہی ہوئی ؟ جان کر آپ کی روح کانپ جائے گی

بیروت (ویب ڈیسک) بیروت میں ہونے والا دھماکہ اتنا ہولناک تھا کہ اسکا اثر 240کلومیٹر دور جزیرے میں بھی محسوس کیا گیا، جزیرے کے مکینوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ دارالحکومت سے 240کلومیٹر دور جزیرہ سائپرس میں بھی ہمیں دھماکے کا اثر محسوس ہوا، ہم سمجھے کہ زلزلہ آیا ہے۔ لبنانی صحافی ایملیا نے اپنے ٹویٹر پیغام

میں کہا کہ انہیں سائپرس میں دھماکے کا اثر محسوس ہوا۔انہوں نے اس پر بے یقینی کا ظہار کیا۔واضح رہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر آتش گیر مواد والے بحری جہاز میں دھماکہ ہوا، لبنان کے وزیر صحت کے بیان کے مطابق آتش گیر مواد لے جانے والے جہاز میں ہونے والے دھماکے کے بعد تباہی مچی، آخری اطلاعات تک کئی افراد جاں بحق ہو چکے، ہزاروں افراد زخمی۔تفصیلات کے مطابق عرب ملک لبنان کا دارالحکومت لبنان منگل کے روز خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھا۔ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ایک دھماکہ لبنان کے ساحلی علاقے اور ایک دھماکہ شہر کے اندر ہوا۔ دھماکے کے بعد کئی کلومیٹر کا علاقہ تباہ ہوگیا ہے۔ لبنان کے وزیر صحت نے دھماکوں کی وجہ بتاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ آتش گیر مواد لے جانے والے جہاز میں ہونے والے دھماکے کے بعد تباہی مچی۔ تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ اس وقت دھماکوں کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، تاہم فی الحال کوئی سرکاری اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ وزیر صحت کا مزید کہنا ہے کہ دھماکوں کی وجہ سے بے شمار افراد زخمی ہوئے ہیں، اس وقت زخمیوں کی تعداد نہیں بتا سکتے۔ جبکہ اطلاعات ہیں کہ ہزاروں کی تعداد میں افراد زخمی یا متاثر ہوئے ہیں۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں