287

کورونا وائرس ہوس کے وائرس میں تبدیل : قرنطینہ سنٹر میں داخل ایک 14 سالہ لڑکی کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا ؟ جانیے

نئی دہلی(ویب ڈیسک) قرنطینہ سینٹر میں زیر علاج کورونا کے مریض نوجوان نے ساتھی مریضہ کو ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی میں پیش آیا جہاں کورونا وائرس میں مبتلا 14 سالہ لڑکی کو چتر پور کے قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا تھا اور اسے وہاں

کورونا کے ہی مریض نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر نشانہ بنانے کی کوشش کی پولیس کے مطابق چند روز قبل یہ واقعہ رات کے اوقات میں اس وقت پیش آیا جب لڑکی واش روم گئی پولیس کا بتانا ہے کہ کورونا کے مریض ملزم اور متاثرہ لڑکی کو قرنطینہ سینٹر میں ایک ہی جگہ ان کے رشتے داروں کے ساتھ رکھا گیا تھا اور واقعہ کے بعد لڑکی نے اپنے رشتے دار کو اس بارے میں آگاہ کیا پولیس کے مطابق لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک نوجوان نے اس کے ساتھ غلط حرکت کرنے کی کوشش کی جبکہ اس کا ساتھی موبائل فون سے اس واقعے کی ویڈیو بنارہا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کرکے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں