307

عثمان بزدار کے آفس سے دو دفعہ مجھے فون آیا ۔۔۔ رابی پیرزادہ چلا اٹھیں ،مگر کیوں ؟ پاکستانیوں کو آگ بگولہ کردینے والی خبر

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ و آرٹسٹ رابی پیرزادہ نے شکوہ کیا ہے کہ ان کا آرٹ ورک سرکاری سطح پر پرموٹ نہیں کیا جارہارابی پیرزادہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ” میں نے ایک ٹویٹ کی کہ میں پاکستان چھوڑ کر جا رہی ہوں سب نے وائرل کردی، مگر جب کہا کہ حکومتی آرٹ کلچر کے ادارے

میرا آرٹ پروموٹ نہیں کر رہےسفارش چاہیے تو کوئی نہیں بولا۔ کیا مجھےمیرا آرٹ لے کر کسی اور ملک میں جانا ہوگا، اس کا جواب کون دے گا؟”رابی پیرزادہ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دفتر سے 2 بار فون آیا مگر اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ” کیا کوئی حکومت ہے بھی کہ نہیں۔ جو لوگ میرے آرٹ کے ساتھ یہ کر رہے ہیں وہ کتنے آرٹسٹ سے پاکستان کو محروم کر رہے ہیں۔ افسوس۔ کیا توجہ دلانے کیلیے کسی انڈین آرٹسٹ کی ٹویٹ ضروری ہے۔”

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں