291

بریکنگ نیوز: کراچی میں گن پوائنٹ پر40 لاکھ مالیت کے بکروں کا بھرا ٹرک لوٹ لیا، تازہ ترین خبر آ گئی

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں گن پوائنٹ پر 67 بکرے چھین لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں یہ افسوسناک واقع پیش آیا ہے جہاں کچھ تاجروں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈاکوؤں نے مالکان کو قیدی بنا کر پورا ٹرک لوٹا جس میں 40 لاکھ سے زیادہ کی رقم

کی بکرے موجود تھے۔ تاجروں کی جانب سے پولیس کو بیان جمع کرواتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ڈاکو 5 افراد تھے اور ان کے پاس اسلحہ موجود تھا، اسلحے کے ذور پر انہوں نے ہمارا پورا ٹرک لوٹ لیا جس کی مالیت تقریباََ 40 لاکھ سے زیادہ تھی۔خیال رہے کہ جیسے جیسے عید قرباں نزدیک آتی جا رہی ہے، پاکستان میں لوگوں کا قربانی کا جانور لینے کی طرف رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ لیکن اسی دوران کچھ ایسے افسوسناک واقعات بھی پیش آ رہے جن میں لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا جا رہا ہے۔گزشتہ روز بھی اسی طرح کا ایک واقع پیش آیا تھا جس میں گوند سے جوڑی گئی کھال والا دنبہ سامنے آگیا ہے۔ کسی نے کم عمر دنبے پر کسی اور دنبے کی کھال ایلفی سے لگاکر قربانی کے خواہشمند شخص کو بیچ کر اسے چونا لگادیا ہے۔خیال رہے کہ عید قرباں قریب آتی جا رہی ہے، جیسے جیسے عید قرباں نزدیک آتی جا رہی ہے، لوگوں میں قربانی کے حوالے سے جوش وخروش بڑھتا جا رہا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ یکم اگست کو عید منائی جائے گی جبکہ گزشتہ عید کی طرح اس مرتبہ بھی رویت ہلال کمیٹی اور فواد چوہدری کے درمیان تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ تاہم گزشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر عید الاضحیٰ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ہوگی، آج بدھ کی شام کو جس نے بھی ذی الحج کا چاند دیکھا، اس نے یہی کہا کہ یہ دوسرے دن کا چاند ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے عید 31 جولائی کو کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں