280

علامات سے بھی کئی سال پہلے کینسر کی تشخیص کرنے والا بلڈٹیسٹ ایجاد

نیویارک (این این آئی)سائنسدانوں نے ایک ایسا بلڈ ٹیسٹ ایجاد کیا ہے جس کے ذریعے علامات ظاہر ہونے سے بھی کئی برس پہلے کینسر کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔اس ٹیسٹ کو پانسیر کا نام دیا گیا ہے اور یہ مہدے، حلق، آنتوں ، جگر اور پھیپھڑوں کے کینسرکی علامات ظاہر ہونے سے بھی چار برس پہلے تشخیص کر سکتا ہے،نیچر کمیونیکیشن جرنل میں شائع نتائج میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ٹیسٹ ایسے افراد کی نشاندہی کر سکتا ہے جنہیں کیسنر کا مرض لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہے تاہم یہ بات واضح رہے کہ اس ٹیسٹ کی درستی جاننے

کے لیے ابھی ایک وسیع تحقیق درکار ہے۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے پروفیسر کن زانگ اور تحقیق میں شامل ایک پروفیسر کے مطابق بنیادی مقصد یہ ہے کہ ر لوگوں کے سالانہ چیک اپ کے دوران اس طرح کے بلڈ ٹیسٹ کیے جائیں۔

Source : Javedch

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں