268

عید الاضحٰی پر دو ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں عیدالاضحٰی کے موقعے پر دو ہفتے کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مملکت میں سرکاری ملازمین کے لیے 23 جولائی کو شروع ہونے والی عید کی تعطیلات 8 اگست تک جاری رہیں گی جب کہ نجی شعبے کو

29 جولائی تا 2 اگست چار روز کی چھٹیاں ملیں گی۔ وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود کے مطابق یہ تعطیلات جن ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیوں کے دنوں میں آئیں گی انہیں اس کے بدلے خصوصی تعطیلات سے قبل یا بعد میں چھٹیاں دینا لازمی ہوگا۔ عرب یونین برائے فلکیات اور خلائی سائنس کے ایک رکن کے مطابق عید الاضحٰی جمعہ 31 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں