266

کورونا کے دنوں کا انوکھا واقعہ

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں کورونا کے ایک مریض اور اسکے اہل خانہ کے ساتھ حیران کن واقعہ پیش آیا ہے ۔ ڈاکٹر کی جانب سے موت کا سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار پر گھر والے کورونا مریض کی باڈی دو دن تک ڈیپ فریزر میں رکھنے پر مجبور ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر کولکتہ میں 71 سالہ کورونا وائرس کا مریض گھر میں ہی دم توڑ گیا ، مریض کے لواحقین کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب ڈاکٹر کی جانب سے کورونا وائرس ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک ڈیتھ سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار کر دیا گیا، ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کے نہ ہونے پر سرد خانے والوں نے بھی میت رکھنے سے انکار کر دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مریض کے گھر والوں پر شہری حکوت کی جانب سے دباؤ ڈالا گیا کہ وہ اپنے مریض کی میت محفوظ رکھنے کے لیے ایک ڈیپ فریزر کا انتظام کریں اور اُس میں اپنے مریض کی میت کو کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنے تک رکھیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی محکمہ صحت ، شہری حکام ، پولیس اور سیاستدانوں کی جانب سے کوئی مدد نہ ملنے پر گھر والے میت گھر لے آئے اور ڈیپ فریزر میں رکھ دی، اس واقعے کے دو دن بعد مریض کا کورونا ٹیسٹ کے نتیجہ مثبت آ گیا۔71 سالہ کورونا مریض کی موت واقع ہونے کے 48 گھنٹوں بعد اور کورونا ٹیسٹ کے نتیجہ آنے پر شہری حکومت کی جانب سے میت کو گھر سے لے جایا گیا اور پوری بلڈنگ کو ڈس انفیکٹ بھی کیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا مریض کو گزشتہ پیر سانس میں دشواری کی شکایت پر اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹر کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کروانے کا کہا گیا، کورونا ٹیسٹ کروانے کے بعد مریض کے گھر پہنچنے پر طبیعت زیادہ بگڑ گئی اور وہ چل بسا ۔لواحقین کے مطابق مریض کے مرنے پر ڈاکٹر نے گھر آ کر مریض کا چیک اپ کیا مگر ڈیتھ سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ یہ کورونا وائرس کا معاملہ ہے اس لیے پولیس سےرابطہ کیا جائے ۔لواحقین کے مطابق انہوں نے پولیس اور محکمہ صحت سے رابطہ کرنے کی بہت کوشش کی مگر اُنہیں کہیں سے بھی مؤثر جواب نہیں ملا، سرد خانے والوں نے بھی کورونا مریض کا سن کر مدد سے انکار کر دیا اور اور دوبارہ رابطہ کرنے پر فون بھی نہیں اٹھایا ۔گھر والوں کا کہنا ہے کہ ان سب حالات کے بعد انہوں نے مریض کی باڈی کو ڈیپ فریزر میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے لواحقین کا بتانا تھا کہ ٹیسٹ رپوٹ آجانے پر بھی انہوں نے محکمہ صحت سے رابطہ کیا مگر انہیں کسی قسم کا کوئی جواب نہیں ملا، بدھ کی صبح محکمہ صحت نے خود رابطہ کیا اور بتایا کہ باڈی گھر سے لے جانے کی کارروائی پر کام جاری ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی جانب سے بدھ کی دوپہر کو اپارٹمنٹ سے میت لے جائی گئی ۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں