279

لاہور : زنانہ فاؤنڈیشن نامی ادارے کی 18 سالہ لڑکی نے ایسا کیا کر ڈالا کہ پوری دنیا حیران رہ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی 18 سالہ طالبہ رائنا خان نے لیڈی ڈیانا ایوارڈ اپنے نام کر کے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کردیا۔ رائنا خان نے اپنا ایوارڈ پاکستان اور پاکستان کے نوجوانوں کے نام کردیا ہے ۔رائنا خان کو ’دی لیڈی ڈیانا ایوارڈ‘ سماجی خدمات کے اعتراف میں ایک غیر سرکاری

برطانوی تنظیم کی جانب سے لیڈی ڈیانا کی سالگرہ پر دیا گیا۔رائنا خان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانیوں کو مخاطب کیا اور لکھا کہ ’ پیارے پاکستان! میں نے یہ کر دکھایا، آج مجھے دی ڈیانا ایوارڈ مل رہا ہے، جو شہزادی ڈیانا کی یاد میں شہزادہ ولیم اور ہیری کے تعاون سے ایک خیراتی ادارے کے ذریعہ دیا جاتا ہے۔‘رائنا خان نے لکھا کہ ادارے کو اس بات کا یقین ہوگیا کہ مجھ میں دنیا کو تبدیل کرنے کی طاقت اور صلاحیت موجود ہے۔رائنا خان نے بتایا کہ دی ڈیانا ایوارڈ سے ان کی انسانی دوست کاوشوں کے اعتراف میں دیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ’خواتین کو با اختیار بنانے، صحت اور حفظان صحت، مفت تعلیم اور سماجی ترقی میں بے پناہ کوششوں پر مجھے اس ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔‘نوجوان طالب علم نے لکھا کہ انہیں اس اس اعزاز کی کبھی توقع نہیں تھی، اور نہ ہی میں نے کبھی ایوارڈ کیلئے کام کیا، بلکہ میں نے ہمیشہ معاشرے کی بہتری کی لئے اپنا سو فیصد دیا۔ مجھے کبھی امید نہیں تھی کہ میری کاوشوں کو عالمی سطح پر پزیرائی ملے گی۔انہوں نے لکھا کہ تین سال قبل جب انہوں نے ’زنانہ فاؤنڈیشن‘ کے نام سے ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کی بنیاد رکھی تو اندازہ نہیں تھا کہ اس کے بدلے مجھے کچھ ملے گا، میں خوش ہوں کہ میری اس کاوش نے مجھے لیڈی ڈیانا کی میراث سے وابستہ کردیا۔‘انہوں نے اپنی پوسٹ میں زندگی کے ہر موڑ پر حمایت اور حوصلہ افزائی کرنے والے اداروں، دوست احباب اور اہل و عیال کا شکریہ ادا کیا۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں