278

’ارطغرل‘ دنیا بھر میں اتنی کامیابی حاصل کرلے گا یہ کبھی نہیں سوچا تھا، انجن التان

لندن: ڈراما سیریل ’’دیریلش ارطغرل‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے ترک اداکار انجن التان دوزیاتن کا کہنا ہے کہ ڈراما ’’ارطغرل‘‘دنیا بھر میں اتنی کامیابی حاصل کرلے گا انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا۔

ترک سپہ سالار ارطغرل غازی کی زندگی پر مبنی ڈراما ’’دیریلش ارطغرل‘‘نے ریلیز ہونے کے بعد ترکی میں تو کامیابی حاصل کی اور نیٹ فلکس کے ذریعے یہ سیریز دنیا بھر میں مقبول ہوئی تاہم جب سے ’’دیریلش ارطغرل‘‘پاکستان میں ریلیز ہونا شروع ہوا ہے اس ڈرامے نے کامیابی کے سارے ریکارڈز توڑ دئیے ہیں۔

ڈراما سیریل ’’دیریلش ارطغرل‘‘کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں ڈب کرکے ’’ارطغرل غازی‘‘کے نام سے نشر کیا جارہا ہے اور پاکستانیوں کی اس ڈرامے سے محبت کے چرچے دنیا بھر میں پھیل گئے ہیں۔
حال ہی میں ڈرامے کے ہیرو انجن التان دوزیاتن جنہوں نے ارطغرل غازی کا کردار ادا کیا ہے نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیا ہے۔ بی بی سی کی میزبان نے انجن سے کہا کہ دنیا بھر میں آپ کے اور آپ کے ڈرامے کے بہت سارے چاہنے والے ہیں جو آپ کو بے حد پسند کرتے ہیں۔

Source : express News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں