261

امریکہ نے داعش کے سربراہ کے سر کی قیمت 1 کروڑ ڈالر مقررکر دی

واشنگٹن( آ ن لائن)امریکی حکام نے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ امیر محمد کی اطلاع دینے والے کو ایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش ( آئی ایس آئی ایس) نے ابوبکر البغدادی کی موت کی باقاعدہ تصدیق کرنے کے بعد نئے خلیفہ کے نام کا اعلان کیا تھا جس کے سر کی امریکا نے 50 لاکھ ڈالر قیمت مقرر کردی تھی۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وائٹ ہائوس نے داعش کے سربراہ امیر محمد پر انعام میںدوگنا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد سربراہ داعش

کی اطلاع دینے والوں کو ایک کروڑ ڈالر دئیے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس وائٹ ہاوس نے سربراہ داعش کی معلومات دینے والے کو پچاس لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا۔

Source : Javedch

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں