286

تمام حج کرنے کی خواہش رکھنے والوں کویہ کام کرنا ہو گا۔۔۔!!! سعودی حکومت نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو نئی مشکل میں ڈال دیا

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی حج کے لیے رجسٹریشن وزارت کے ‘ای گیٹ’ کے ذریعے ہوگی۔ وزارت نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ ‘ای گیٹ’ کے ذریعے حج رجسٹریشن کا فیصلہ ہوتے ہی اس کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔

مشترکہ نیشنل پلیٹ فارم نے حج اجازت نامے کے اجراء اور بکنگ کا طریقہ کار بتاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کو حج اجازت نامہ جاری کرانے کے لیے اس طریقہ کار کو اپنانا ہوگا۔دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت صحت نے تمام عازمین حج کی صحت کے تحفظ اور ان میں کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے وزارت حج اور عمرہ کے اشتراک سے ایک منصوبہ وضع کیا ہے جس کے تحت ایک وقت میں 10 ہزار سے زیادہ افراد کو حج کے مناسک ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،مقدس مقامات پر پہنچنے سے قبل تمام عازمین حج کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس مرتبہ صرف 65 سال سے کم عمر مسلمانوں کو حج کرنے کی اجازت ہوگی اور تمام عازمین مناسکِ حج کی تکمیل کے بعد خود کو قرنطین کر لیں گے،حج سے قبل تمام ورکروں اور رضا کاروں کے بھی ٹیسٹ کیے جائیں گ یجبکہ تمام عازمین حج کی صحت کی صورت حال کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے گی۔سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق حج کے دوران میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایک ہسپتال تیار کرلیا گیا ہے،سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کا نفاذ کیا جائے گا۔ سعودی وزارت خارجہ نے گذشتہ روز ایک اعلامیے میں بتایا تھا کہ اس مرتبہ ذی الحجہ میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو محدود تعداد میں فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت ہوگی .

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں