304

بریکنگ نیوز:افغان طالبان مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے۔!!! سری نگر سے ’’غزوہ ہند‘‘ کا آغاز ہوگیا

مقبوضہ کشمیر(ویب ڈیسک) معروف ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے۔ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کیا اس دوران قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر دی، بھارتی فوج نے 3 کشمیری عسکریت پسندوں کو شہید کیا۔

اس موقع پر کشمیریوں کی بڑی تعداد بھارتی فوج کے خلاف گھروں سے باہر نکلی اور مودی سرکار کے خلاف احتجاج کیا، اس دوران نقاب پوش کشمیری مظاہرین سامنے آئے جنہوں نے امارات اسلامی افغانستان کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے ، جو میڈیا میں سامنے آئے ہیں، طالبان کی حمایت میں کشمیریوں نے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر کلمہ لکھا تھا اور اوپر امارات اسلامی افغانستان لکھا تھا۔ بھارتی فوج کے آپریشن کے دوران کشمیریوں نے بھارت مخالف اور پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے،سرینگر میں زونی مرگ کے علاقی گلی کدل کے محلہ پاژل پورہ میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر سیکیوریٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا ۔جہاں پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان خونریز جھڑپ میں 3 کشمیری مجاہدین شہید ہوگئے تھے۔ بھارت طالبان سے اتنا خوفزدہ ہے کہ وہ مختلف اوقات میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتا رہتا ہے کہ اب پاکستان طالبان کو مقبوضہ کشمیر بھیجے گا ،بھارت سرکار نے کئی بار الرٹ جاری کیے جن میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان ماضی میں بھی عسکریت پسندوں کو بھیجتا رہا اب طالبان کو کشمیر بھیج رہا ہے، الرٹ میں بھارتی فوج کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،الرٹ میں کہا گیا کہ پاکستان جن افغانی طالبان کو کشمیر بھیج رہا ہے وہ انتہائی تربیت یافتہ ہیں اور کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں