287

کورونا وائرس کمزور پڑ رہا ہے۔!! ویکسین کے بغیر ہی مرجائے گا، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

روم (ویب ڈیسک ) اٹالین پروفیسر میٹیوبیسیٹی نے بڑا دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس کمزور پڑ رہاہے ،وبائی مرض ممکنہ طور پربغیر ویکیسن کے ازخود ختم ہو جائے گا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اطالوی پروفیسر کا کہنا تھا کہ کورونا کے زور میں دن بدن کمی آرہی ہے

مہلک وائرس نے جہاں اپنے آغاز میں لاکھوں افرادکومتاثر کیااب ممکنہ طور پرختم ہوجائےگا۔انہوں نے کہاکہ کورونااپنے آغاز میں بہت متحرک تھالیکن اب اس کا زور ٹوٹ رہا ہے، اس وباء سےمتاثر ہونے والے افرادمرنے کے بجائے صحت یا ب ہوجائیں گے ،اٹلی میں کورونا کی صورت حال بھی ماضی جیسی نہیں رہی۔ میٹیو بیسیٹی کا کہنا تھا کہ کرونا ایک شیر کی طرح تھا لیکن اب محض جنگلی بلی کے سوا کچھ بھی نہیں، دنیا بھر میں لوگوں نے جس طرح کرونا کا مقابلہ کیا اور احتیاطی تدابیر اپنائی اس سے وائرس کا خطرہ کم ہوا اور وائرس میں موجود جینیاتی تبدیلی نے وبا کو کم مہلک بنا دیا ہے۔مذکورہ پروفیسر اٹلی کے شہر جینوا میں قائم ’سان مارٹینو جنرل اسپتال‘ کے چیف انفیکشن ڈزیزز ہیں، انہوں نے اس سے قبل بھی ایک دو بار کرونا سے متعلق مثبت دعوے کیے ہیںالبتہ دیگر ماہرین نےمذکورہ دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ہے، لہذا خیالی باتوں پر ہم کوئی حتمی رائے قائم نہیں کرسکتے، شواہد یا تحقیق ضروری ہے۔

Source : HassanNissar

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں