277

اللہ کا لاکھ شکر۔۔۔!!!کورونا کے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے رپورٹ ہونے والے کیسز سے دگنی ہوگئی

ابو ظہبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے رپورٹ ہونے والے کیسز سے تقریباََ دگنی ہوگئی، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مملکت میں کووڈ19سے متاثرہ 392نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 661مریض صحتیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 48ہزار ٹیسٹ کیے گئے

جن میں صرف 392ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔نئے کیسز کے بعد ملک میں اب تک متاثر ہوانے والے افراد کی تعداد 44ہزار925ہوگئی ہے جبکہ اب تک مجموعی طور پر 32ہزار 415مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا کا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا ہے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 302ہوگئی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 12ہزار 208 ایکٹو کیسز موجود ہیں۔اس کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات نے پابندیوں میں نرمی لاتے ہوئے اپنے شہریوں اور مقیم افراد کو کم رسک والے ممالک جانے کی اجازت دیدی ہے۔شہری 23جون سے سن ممالک کیلئے سفر کر سکیں گے۔ ابھی تک کم رسک والے ممالک کی کوئی لسٹ جاری نہیں کی گئی ہے تاہم جلد اس حوالے سے لسٹ سامنے آنے کا امکان ہے۔ متحدہ عرب امارات کا ہیلتھ سسٹم دُنیا کے بہترین ہیلتھ سسٹمز میں سے ایک ہے، جس کے باعث مملکت میں کورونا کے حوالے سے حوصلہ افزا رپورٹس سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق امارات میں کورونا مریض تیزی سے صحت یاب ہونے لگے ہیں، جبکہ یومیہ کیسز کی گنتی بھی گھٹ رہی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں کوگھریلو قرنطینہ کی پہلی بار خلاف ورزی پر پچاس ہزار درہم کا جرمانہ ہو گا، جبکہ دوسری بار اس خلاف ورزی پر ایک لاکھ درہم کا جرمانہ اور چھ ماہ تک قید ہو گی۔

Source : HassanNissar

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں