275

بریکنگ نیوز: فیصل آباد میں 13 روز کیلئے لاک ڈاؤن، دفعہ 144 نافذ

فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دفعہ 144 کے تحت مختلف علاقوں میں 13روز کیلئے لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آباد کے23 رہائشی علاقوں اور کاروباری مراکز میں 30 جون رات 9 بجے تک لاک ڈاؤن ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھنٹا گھر کے8 بازاروں اور ملحقہ مارکیٹوں میں لاک ڈاؤن کیاگیا جس میں جھال مارکیٹ، وارث پورہ گول چوک،ڈی ٹائپ کالونی، منڈی کوارٹر شامل ہیں۔ علامہ اقبال کالونی، رضا آباد ،سمن آباد، غلام محمد آباد، منصور آبادمیں لاک ڈاؤن کی گیا جبکہ تحصیل صدر میں ڈجکوٹ، سدھار، پینسرہ، امین پور بنگلہ کےرہائشی اور کاروباری مراکز سیل کر دیے گئے۔ تحصیل جڑانوالہ میں سٹی جڑانوالہ ، کھرڑیانوالہ اور مین بازار مکو آنہ میں جبکہ تحصیل تاندلیانوالہ میں موبائل مارکیٹ اور ریل بازار ون اور ٹو میں بھی لاک ڈاؤن کیا گیا۔ تحصیل چک جھمرہ میں مین بازار، تحصیل سمندری میں کچہری بازار، نہربازار، چکی بازار اور مین بازار شامل ہیں۔ ملک کے 20شہروں میں لاک ڈاؤن کا حکم،لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات شامل بھی شامل،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ملک کے بڑے 20 شہروں‌میں‌سخت لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ ادھر ذرائع کے مطابق پنجاب کے سات شہروں کے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ۔ کیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہےکہ این سی او سی نے ملک کے 20شہروں میں لاک ڈاؤن کا حکم دیا ہے ، ادھر صوبہ پنجاب میں جن بڑے شہروں میں لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں‌ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکر ٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے این سی او احکامات جاری کر دیئے۔لاہور میں آج رات 12بجے جبکہ دیگر شہروں میں کل رات 12بجے سے لاک ڈاؤن ہوگا۔لاک ڈاؤن کئے گئے علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے پر پولیس تعینات کی جائے گی۔آرمی اور رینجرز سٹینڈ بائی پر ہوں گے۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں