254

جان بوجھ کر ایسا ماحول پیدا کیا جارہا ہے، بھارت جلد کیا کرنے والا ہے انتہائی تشویشناک خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت تعلقات ایک بار پھر کشیدگی کی بد ترین سطح پرآگئے ہیں نئی دہلی میں واقع پاکستانی سفارتخانے کا آج بھی بھارتی سکیورٹی فورسز نے گھیرائو کیے رکھا۔ گزشتہ ہفتے بھی بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کےدو افسران کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا جبکہ گزشتہ روز اسلام آباد میں واقع بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں نے ایک شہری کو گاڑی کے نیچے کچل دیا تھا۔ جس پران اہلکاروں کو گرفتار کیے جانے پر نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا گھیرائو کیا گیا۔ یہ ساری صورتحال دیکھ کر لگ رہا ہے کہ بھارت ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتا ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے خاتمے کی وجہ بن جائے۔اور اس کے بعد بھارت آزاد کشمیر کے حوالے سے اعلان کردہ اپنے ناپاک او ر مذموم عزائم کو عملی جامہ پہنانا چاہتا ہے۔دوسری جانب نیپال او ر چین کے ساتھ سرحد پربھی بھارت اپنے جارحانہ عزائم کا مظاہرہ کرچکا ہے۔موجودہ صورتحال سے اندازہ ہورہا ہے کہ پاکستان کو اپنی زمینی او ر فضائی حدو د کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے ۔ کیونکہ اس وقت بھارت کے تمام ادارے جن میں سیاسی قیادت، فوج ، عدالتیں، میڈیاحتیٰ کہ شوبز اور کھیل بھی انتہا پسند ہندوئوں کے کنٹرول میں ہیں۔

Credit : dailyausaf

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں