272

وہ مریض جن میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں، ان کے بارے میں ماہرین کا اہم انکشاف

ٹوکیو(پی این این) ایسے بہت سے افراد سامنے آئے ہیں جو کورونا کے مریض تو ہوتے ہیں لیکن ان میں علامات ظاہر نہیں ہوتی ۔۔ جاپان کی فیوجیتا ہیلتھ یونیورسٹی کی مذکورہ تحقیق میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ایسے افراد کا ڈیٹا دیکھا گیا جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی مگر علامات ظاہر نہیں ہوئیں جبکہ صرف 11 افراد میں بعد میں جا کر علامات نظر آئیں۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ متعدد مریضوں کا ابتدائی تصدیق کے بعد تقریبا 5 دن میں صحتیابی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ 90 فیصد ایسے مریض 15 دن میں صحتیاب ہوجاتے ہیں۔جاپانی محققین کے مطابق ایسے ماحول میں جہاں کورونا وائرس آسانی سے پھیل سکتا ہو، وہاں بغیر علامات مریضوں کی تعداد علامات والے افراد کے برابر ہوسکتی ہے۔

Credit : dailyausaf

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں