303

میرے لئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ، ان افراد کی تلاش جاری رکھیں، شاہد آفریدی نے عوام کو اہم پیغام دے دیا

لاہور (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے انکی صحت یابی سے متعلق دعائیں کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔کورونا وائرس میں مبتلا شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ انہیں لوگوں کے پیغامات مل رہے ہیں جو ان کے لئے دعائیں کر رہے ہیں، وہ تمام افراد کے مشکور ہیں۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ لوگ اس مشکل وقت میں مدد کے منتظر افراد کی تلاش اور ان کا خیال جاری رکھیں۔واضح رہے کہ 13 جون کو شاہد آفریدی نے اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق سوشل میڈیا پر کی تھی۔پاکستان میں لاک ڈائون کے دوران شاہد آفریدی نے ملک کے مختلف شہروں میں ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم جاری رکھی ہوئی تھی۔

Source : Javedch

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں