282

مقناطیسی جسم کا مالک کروشیا سے تعلق رکھنے والا بچہ

کروشیا سے تعلق رکھنے والے اس بچے آئیون سٹوائل جیکووچ کے جسم میں غیر معمولی مقناطیسی طاقت موجود ہے۔یہی وجہ ہے کہ لوہے سے بنی بھاری بھرکم چیزیں اس بچے کے جسم کے ساتھ چپک جاتی ہیں۔ صرف چھ سال کی عمرمیں آئیو ن کے جسم میں مقناطیسیت کی موجودگی کاپہلی با ر انکشاف ہوا تھا
۔ آئیون کے جسم میں موجودہ مقناطیسی قوت کی وجہ سے 25سے 30کلو گرام تک کی وزنی چیزیں آسانی کے ساتھ اس کے جسم سے چپک جاتی ہیں۔آئیون 12سال کی عمر کو پہنچا تواس نے GO telling global نامی پروگرام میں شرکت کرکے اپنی اس بے مثال سپر نیچرل پاور کا لوہا منوایا۔آئیون کے بارے میں دوسری دلچسپ بات یہ ہے کہ جب اس کے جسم پر کوئی زخم لگ جاتا ہے توا س کا نشان عام انسانوں کی نسبت کہیں زیادہ تیز رفتاری سے مٹ جاتا ہے۔

Credit : dailyausaf

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں