318

چینی بچے کی آنکھوںمیں پائی جانے والی ناقابل یقین صلاحیت

چین سے تعلق رکھنے والے اس بچےنونگ یوہی میں پائی جانے والی غیر معمولی صلاحیت اس کی نیلی آنکھیں ہیںجو کسی جانور یا پھر بے پناہ طاقتور ڈیجیٹل کیمرے کی طر ح گھپ اندھیرے میں بھی دیکھ سکتی ہیں۔رات کے اندھیرے میں نونگ یوہی نامی اس بچے کی آنکھوں میں بلیوں جیسی چمک آجاتی ہے۔
اس بچےکی صلاحیت کی حقیقت کا پتہ چلانے کےلئے ایک رپورٹر نے اس بچے کو ایک اندھیرے کمرے میں بٹھا دیا۔ اس کمرے میں اور بھی لوگ تھے ۔اوروہاں اس قدر اندھیرا تھا کہ ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہیں دیتاتھا۔جب اس بچے سے کمرے میں موجود ان تمام چیزوں کے بارے میں پوچھا گیا جنھیں دوسرا کوئی بھی شخص نہیں دیکھ سکتا تھا تو اس بچے نے ایک ایک چیز کو بالکل ٹھیک پہچان کر اس کا نام لیا۔اس واقعے اور اس بچے میں موجودجادوئی صلاحیت نے ہر شخص کو حیران کردیا۔

Credit : dailyausaf

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں