286

عرب بچی جس کی آنکھوں سے آنسوئوں کی بجائے کرسٹلز نکلتے ہیں

عرب ملک لبنان سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکی حسنہ مسلمانی اپنی سپر نیچرل پاور کی بنیاد پر پوری دنیا میں مشہور ہے۔اور اس میں قدرتی طور پر پائی جانے والی غیرمعمولی خاصیت اس کی آنکھوں سے کرسٹلز کا نکلنا ہے۔ فروری 1996میں یہ لڑکی سکول میں موجود تھی کہ اس کی آنکھوں سے کرسٹلز نکلنے لگے۔
پہلی بار یہ واقعہ پیش آنے پر حسنہ ڈر گئی ۔لیکن پھر یہ روز کا معمول بن گیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کرسٹلز انتہائی سخت اور نوکیلے تھے لیکن ان کرسٹلز نےحسنہ کی آنکھوں کوکبھی کوئی نقصان نہیں پہنچا یا۔لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ حسنہ کی آنکھوں سے نکلتے وقت یہ کرسٹلز مائع کی شکل میں ہوتے تھے۔ یہ بھی دیکھا گیا کہ حسنہ جب کسی بات پر رو پڑتی تو اس کی آنکھوں سے نکلنے والےآنسو ہوا کو چھونے کے بعد ہیرے جیسے سخت کرسٹلزکا روپ دھار لیتے۔جدید ترین میڈیکل سائنس بھی حسنہ کی آنکھوں کے پانی کے کرسٹلز میں بدل جانے کی وجہ نہ جان سکی۔

Credit : dailyausaf

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں