266

جان لیوا وائرس کیخلاف جنگ ۔۔۔ کرونا سے نمٹنے کے لیے 11 ممالک کی فوج تیار، بڑا قدم اٹھا لیا گیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) معروف امریکی جریدے نے اپنی ویب سائٹ پر ایک فہرست جاری کی ہے، یہ فہرست ان 11 ممالک کی ہے جنہوں نے اب تک دنیا بھر میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات اور طریقہ کار اختیار کیا۔ فہرست میں ایک عرب ملک کا بھی نام شامل ہے جو اس وبا کو قابو کرنے

میں کامیاب رہا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس ملک میں کرونا کے سبب 40507 افراد متاثر ہوئے جب کہ اموات کی تعداد 284 سے آگے نہ بڑھ سکی۔یہ ملک متحدہ عرب امارات ہے جہاں کرونا کے پہلے کیس کا انکشاف 29 جنوری کو ہوا تھا۔ بعد ازاں امارات دشوار گزار بیرونی حالات کے بیچ اس وبائی مرض کے انسداد میں کامیاب رہا۔فہرست میں متحدہ عرب امارات کا 11 واں نمبر ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ممالک کے نام جرمنی، یونان، جنوبی کوریا، تائیوان، سنگاپور، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، آئس لینڈ، ارجنٹائن اور کینیڈا ہیں۔کرونا کے انسداد کے سلسلے میں امارات نے سخت اقدامات اور حفاظتی تدابیر اختیار کیں۔ ان میں سماجی فاصلہ ، عمومی لاک ڈاؤن، کرفیو، تقریبات کے انعقاد اور مجمع کے اکٹھا ہونے پر پابندی، صفائی اور سینیٹائزیشن کی بھرپور مہم اور کرونا کے حوالے سے افواہوں کو روکنے کے لیے سرکاری بیانات کے متضاد طبی معلومات پھیلانے والے پر 5500 ڈالر کے مساوی جرمانہ عائد کرنا شامل ہے۔مذکورہ 11 ممالک کی رپورٹ کی تیاری میںگروپ ایروشیا معاون کے طور پر شریک رہا۔ یہ گروپ 1998 میں اپنے قیام کے بعد سے مختلف نوعیت کے خطرات کے حوالے سے رپورٹیں نشر کر رہا ہے۔ امارات کے حوالے سے اہم معلومات جو ٹائم جریدے نے شائع نہیں کی وہ یہ کہ اس عرب ریاست میں کرونا کے 25946 متاثرین ہسپتالوں میں علاج کے ذریعے صحت یاب ہوئے۔ایک اور اہم معلومات جو مذکورہ رپورٹ میں سامنے نہیں لائی گئی وہ یہ کہ گذشتہ روز جمعہ تک متحدہ عرب امارات کی 99.8 لاکھ کی آبادی میں سے 26 لاکھ افراد کا کرونا کا ٹیسٹ مکمل ہو چکا تھا۔ اس کا مطلب ہوا کہ اوسطا ہر دس لاکھ افراد میں 265680 افراد کا ٹیسٹ ہوا۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں