282

ندیم افضل سے کورونا پر گفتگو کرنے والا مختاریا بھی وائرس کا شکار ہو گیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن سے کورونا پر گفتگو کرنے والا ’مختاریا‘ بھی مہلک وبا کا شکار ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ دنوں کورونا وائرس کے پاکستان میں پھیلاؤ کے وقت وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن کی واٹس ایپ آڈیو گفتگو لیک ہوئی تھی جس میں وہ پنجابی زبان میں مخصوص انداز میں اپنے دوست کو مخاطب کرتے ہوئے گھر بیٹھنے کی ہدایت دے رہے تھے۔ اب ندیم افضل چن کے دوست ’مختاریا‘ بھی مہلک وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں جس پر ترجمان وزیر اعظم نے اظہار افسوس کیا ے۔ویڈیو بیان میں ندیم افضل نے کہاکہ مختاریا نے رمضان اور عید پر ضابطہ کار کی خلاف ورزی کی جس کے باعث اب وہ کورونا کا شکار ہوگیا ہے اور اب گھر میں ہی آئسولیشن میں ہے۔ترجمان وزیر اعظم ندیم افضل چن نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست کی ہے۔

Source : Javedch

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں