273

بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا،دنیا بھر میں چوتھا نمبرپرآگیا

ئی دہلی (این این آئی)بھارت میں کورونا وائرس سے متعلق صورتحال بگڑتی جا رہی ہے اور اب بھارت سب سے زیادہ کورونا کیسز والے ملکوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں مزید11 ہزار نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اب کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 191 ہوگئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 105 ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق بھارت میں رواں ماہ کورونا کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب برازیل میں کورونا وائرس سے اب تک 39 ہزار 680 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد7 لاکھ 70 ہزار ہے۔

Source : Javedch

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں