268

میری مخالفت کرنے والے نہ صرف خود کورونا کا شکار ہوگئے بلکہ ۔۔۔ ” فواد چوہدری نے کورونا کا شکار لیگی رہنماؤں کو ایک اور بڑ ا جھٹکا دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ن لیگ کے ان ارکان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو اسمبلی کا سیشن بلانے کی حمایت کرکے خود ہی کورونا کا شکار بن گئے ۔ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے جب اسمبلی کا جب ویڈیو سیشن کرنے کی تجویز دی تھی تو مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ نےاس تجویز کو سختی سے مسترد کیا اور اب وہ تمام لیڈرز نہ صرف خود کرونا کا شکار ہیں بلکہ معاملات جس طرح ہاتھ سے نکل رہے ہیں لگتا ہے کہ بہت بڑی تعداد ممبران کی بیمار ہو جائیگی،رہنماؤں کو عوام کو گمراہ نہیں صحیح راستہ دکھاناچاہئے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال ، ترجمان مریم اورنگزیب سمیت کئی رہنما کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں