270

کوروناوائرس2019میں نہیں بلکہ کب اورکہاں بہت پہلے پھیل چکاتھا۔۔برطانوی میڈیانے نیادعویٰ کردیا

بیجنگ(ویب ڈیسک)دنیاچین پرکوروناوائرس کے پھیلائوکاالزام عائدکرتی ہے اورکہتی ہے کہ یہ وائرس دسمبر2019میں چین کے شہرووہان سے پھیلالیکن اب اس حوالےسے تہلکہ خیزدعویٰ سامنے آگیاہے ،ڈیلی سٹار کےمطابق ووہان میں ہسپتالوں کےباہرٹریفک اورانٹرنیٹ پرکوروناوائرس کے متعلق سرچز کودیکھتے ہوئے دعویٰ کیاجارہاہے کہ کوروناوائرس دسمبرمیں نہیں بلکہ اس سے کئی ماہ قبل 2019کے موسم گرما میں ہی ووہان میں پھیل چکاتھا۔رپورٹ کے مطابق
آرایس میٹرکس سمیت ٹریفک کے بہائو کی نگرانی کرنیوالی کئی آن لائن سروسز کے گزشتہ کے سکرین شاٹس انٹرنیٹ پرپوسٹ کیے جارہے ہیں جن میں دیکھاجاسکتاہے کہ ووہان گزشتہ سال موسم گرما کے آخر میں ہسپتالوں کے باہرٹریفک معمول سے کئی گنازیادہ رہی اس کے ساتھ انہی دنوں میں ووہان کے لوگوں نے انٹرنیٹ پرکوروناوائرس کے متعلق بہت سرچز کی۔سب سے زیادہ کوروناوائرس کی علامات کے بارے میں سرچ کیاگیا،چنانچہ ٹریفک اورانٹرنیٹ سرچز کی بنیاد پرکہاجارہاہے کہ ممکنہ طور پراکتوبریااس سے بھی پہلے ووہان میں کوروناوائرس پھیل چکاتھا۔

Credit : dailyausaf

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں