260

پڑوسی ملک میں ڈیزل بہنے سے دریاکارنگ سرخ ہوگیا،ماحولیاتی آلوگی کاخدشہ

ماسکو (ویب ڈیسک) روس میں ڈیزل بہنے سے دریا کا رنگ سرخ ہو گیا ہے ۔ آرکٹک سرکل یعنی دائرہ قطب شمالی کے علاقے میں بڑے پیمانے پر تیل کے بہہ جانے سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ماحول کو بے مثال نقصان پہنچ سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مئی کے اواخر میں آرکٹک سرکل میں 20 ہزار ٹن ڈیزل دریا
میں بہہ گیا تھا جس کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔تیل پھیلنے کی وجہ سے مقامی دریا آلودہ ہو گئے ہیں جبکہ یہ تیل زیر زمین بھی پہنچ گیا ہے۔ روسی حکام اور ماحولیات کی بین الاقوامی تنظیموں کے مطابق اس کے اثرات ’دہائیوں تک محسوس کیے جاسکتے ہیں۔‘روس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے ادارے اس کے اثرات کم کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں لیکن اس کا اثر ماحولیات سے بھی کہیں آگے پہنچ سکتا ہے۔روسی نجی کاروبار، مستقبل کی تعمیرات اور صدر پوتن کی حمایت سب اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں