308

بریکنگ نیوز: قریبی دوست کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وفاقی وزیر فواد چودھری کی بھی کورونا رپورٹ آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کورونا ٹیسٹ نیگٹو آگیا، انہوں نے کہا کہ دو دن پہلے ایک دوست نے ملاقات کی، جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، لیکن ملاقات میں احتیاطی تدابیر اپنانے سے میرا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ انہوں نے مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں

کہا کہ دو دن پہلے ایک دوست ملنے آئے۔اگلے دن انہوں نے سندیسہ دیا کہ وہ کورونا مثبت مریض نکلے ہیں۔ لہذا کل میں نے اپنا کورونا کا ٹیسٹ دیا۔ جس کی آج رپورٹ آئی ہے۔ الحمداللہ میرا کورونا کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی مہربانی کے بعد اس بچت کی وجہ یہ ہے کہ ملاقات کے دوران تمام پروٹوکولز اپنائے گئے، ہم ماسک پہن کر آٹھ فٹ کے فاصلے پر بیٹھے، صرف احتیاط کی وجہ سے کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔دو دن پہلے ایک دوست ملنے آۓ اگلے دن انھوں نے سندیسہ دیا کہ وہ کرونا + نکلے ہیں، لہذا کل کرونا کا ٹسٹ دیا آج ابھی رپورٹ آئ ہے الحمداللہ میرا کرونا کا ٹیسٹ منفی آیا ہےاللہ کی مہربانی کے بعد اس بچت کیوجہ یہ کہ تمام پروٹوکولز اپنائے ہم ماسک پہن کر آٹھ فٹ کے فاصلے پر بیٹھے ،صرف احتیاطواضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی عوام کو کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے، پاکستان کا ہر شہری ماسک لازمی پہنے۔ انہوں نے کہا کہ ماسک پہننے سے وباء 50 فیصد کم پھیلتی ہے۔ مجھے امید ہے کہ پاکستان کے تمام شہری ایس اوپیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے ، اور وائرس کا پھیلا روکنے کیلئے احتیاط کریں گے۔اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو ہمارے اوپربھی امریکا اور یورپ کی طرح برا وقت آسکتا ہے۔ اگر آج احتیاط نہ کی تو بڑا مشکل وقت آنے والا ہے، لاک ڈاؤن کا مطلب یہ نہیں کورونا وائرس ختم ہوجائے گا، لاک ڈاؤن سے وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آجاتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج ہم نے سارے اعدادوشمار کا جائزہ لیا ہے، ہمارے خیال میں پاکستان میں کورونا وائرس کی پیک جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں آئے گی، جس کے بعد وائرس کی شدت کم ہونا شروع ہوجائے گی۔قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے بزرگوں کیلئے احتیاط کریں۔وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ماسک پہننا ضروری ہے، ماسک پہننے سے وباء 50 فیصد کم پھیلتی ہے۔ دوسری جانب تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں چالیس ہزار آٹھ سو انیس افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد ایک ہزار نو سو سولہ ہے۔کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے اب تک سات سو تہتر افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمار کے مطابق اڑتالیس افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں۔ اب تک سرکاری ہسپتالوں سے کورونا وائرس کے 8300مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 9ہزار 23 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے۔ مجموعی طورپر صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 2لاکھ 99ہزار 57 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں