291

واپڈا کا کارنامہ ، قصاب کو بجلی کا کروڑوں کا بل بھجوا دیا

جہانیاں(آن لائن) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی( میپکو) کا کارنامہ ،قصاب کواس کے گھر پونے3کروڑ روپے کے قریب بجلی کا بل بھجوا دیا ۔تفصیلات کے مطابق ملتان الیکٹرک پاور کمپنی ملتان(میپکو )نے جہانیاں کے نواحی علاقہ چک121دس آرکے رہائشی قصاب محمد عباس کو اس گھر بجلی کا بل 2کروڑ 83لاکھ15ہزار862روپے بھجوا دیا ہے،قصاب عباس کا کہنا ہے کہ اس کے گھریلو میٹر پر تین لاکھ سے زائد یونٹ کا ایوریج بل بھجوا دیا گیا ہے وہ اتنا بل کیسے ادا کرے گا۔قصاب نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا

Source : Javedch

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں