290

اسلامی ملک میں 80 فیصد مریضوں نے کورونا کو شکست دیدی

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) ترک وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 مریض کورونا سے جان کی بازی ہارے ہیں جس کے بعد مجموعی جانی نقصان 4 ہزار 669 ہو گیا ہی ۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق وازرت صحت کا کہنا ہے کہ ترکی کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں کامیابیوں کی منازل طے کرتا چلا جا رہا ہے۔وائرس سے ہلاکتوں
اور نئے کیسسز کی تعداد میں گراوٹ کا رحجان دیکھا جارہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ 80 فیصد مریض تندرست ہو رہے ہیں۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 مریض کورونا سے جان کی بازی ہارے ہیں جس کے بعد مجموعی جانی نقصان 4 ہزار 669 ہو گیا ہے۔اس دورانیہ میں 35 ہزار 846 تجزیات کیے گئے جن کے نتیجے میں 878 نئے کیسسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسپتالوں سے فارغ کیے جانے والے 1 ہزار 922 افراد کے ساتھ مہلک وائرس کو شکست دینے والے مریضو ں کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار322 ہو گئی ہے۔

Credit : dailyausaf

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں