276

بریکنگ نیوز:برطانیہ نے کورونا کے باعث بند عبادت گاہیں کھولنے کی اجازت دے دی

فلپائن (ویب ڈیسک)کرونا وائرس کی عالمی سطح پر خطرناک قرار دی گئی وبا کے باعث سخت ترین لاک ڈاون کے بعد دنیا بھر نے تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ ملک میں موجود تمام عبادت گاہیں بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ان میں برطانیہ بھی سرفہرست تھا، تاہم اب برطانیہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی

کرتے ہوئے تمام عبادت گاہیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔سرکاری سطح پر جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق برطانیہ نے پندرہ جون سے ملک بھر میں موجود تمام عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ جس کے بعد تمام مذاہب کے لوگ اپنی اپنی عبادت گاہوں میں اپنے طریقوں سے عبادات کر سکیں گے۔دوسری جانب جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن میں لاک ڈاون میں کی گئی تازہ ترین نرمیوں میں شادی اور دیگر تقریبات منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، شادی اور اس طرح کی دیگر اجتماعی تقریبات پر تاحال پابندی برقرار رہے گی۔برطانوی حکومت نے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن میں عوام سے توقع کی ہے کہ عوام کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اور سماجی دوری اپنانے کے قواعد پر عمل کرتے ہوئے عبادات کریں گے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق روس کے گامیلی نیشنل ریسرچ سینٹر برائے ایپیڈیمولوجی اور مائیکرو بیالوجی نے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعوی کرتے ہوئے اگلے ہفتے سے ویکسین کے کلینکل ٹیسٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، گامیلی نیشنل ریسرچ سینٹر برائے ایپڈیمیولوجی اور مائکرو بیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر وادیم تاراسوف نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے سے عام عوام پر اس ویکسین کے دو مراحلوں پر مشتمل کلینکل ٹیسٹ شروع کئے جائیں گے اور اس سلسلہ میں رضا کارانہ طور پر حصہ لینے والے متعدد افراد کا انتخاب کر لیا گیا جبکہ اس ٹیسٹ کا حصہ بننے والے افراد کو فی کس ایک لاکھ روبل یعنی 1ہزار 450ڈالر معاوضہ دیا جائے گا ۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں