اسلام آباد(ویب ڈیسک )سینئرصحافی واینکرعمران خان نے اپنی ویڈیومیں تلیئرنامی پرندے کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے کہاکہ یہ تلئیرٹڈی دل کومارنے کے لیے بہت قدرتی پرندہ ہے لیکن ہمارےلوگ اسے پکڑ کرکھاجاتے ہیں ۔یہ بہت تیز پرندہ ہے اورنیچی پرواز کرتاہے اسے ٹڈی دل کادشمن سمجھاجاتاہے اس پرندے سے متعلق اینکرعمرا ن خان نے مزیدبتایاکہ یہ بھی فصلوں کے اندر ٹڈی کی طرح گھستاہے لیکن یہ فصلوں کونقصان نہیں پہنچاتابلکہ
یہ ان تمام کیڑوں کوکھاتاہے جوفصلوں کونقصان پہنچاتےہیں جتنی تیزی سے یہ حشرات کوختم کرتاہے اتنی تیزی سے شایدکوئی پرندہ نہیں کرتا۔اگر 6تلیئرہوں تویہ ایک ایکڑ فصل کے لیے کافی ہیں وہ کسی ایسے حشرات کونہیں چھوڑتے جوفصل کے لیے نقصان دہ وہوتے ہیں۔انہوں نے مزیدکیاکہاجاننے کے لیے ویڈیوملاحظہ کریں۔
Credit : dailyausaf