319

ایف آئی اے کی طلبی ۔۔سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے نوٹس چیلنج کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے ایف آئی اے کی طلبی کے نوٹس کوچیلنج کردیا۔ذرائع کے مطابق شعیب اختر نے اپنے وکیل کے ذریعے طلبی کے نوٹس کے خلاف ڈی جی ایف آئی اے کواپیل کردی انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ ایف آئی اے کاشعیب اختر کوطلب کرنے کانوٹس غیرقانونی ہے ان کاکہناہے کہ ایف آئی اے نے طلب کرنے سے قبل قواعد وضوابط پورے نہیں کیے اورنہ ہی طلب کرنے کی وجوہات بتائی ہیں انہوں نے کہاکہ شعیب اختر قومی کھلاڑی اورملک کے لیے بہترین فرائض سرانجام دئیے ۔انکوائری افسر نے جان بوجھ کرنوٹس پبلک کیا،شعیب اختر کے وکیل نے استدعا کی کہ ڈی جی ایف آئی اے طلبی کانوٹس کالعدم قراردیں اوراپیل کے حتمی فیصلہ تک انکوائری روکنے کاحکم دیں۔

Credit : dailyausaf

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں