292

پی پی پی کے دور حکومت میں رحمان ملک اور یوسف رضا گیلانی ایک دفعہ اکھٹے آئے اور مجھے زبردستی ۔۔۔!!!پاکستان میں مقیم امریکی صحافی سنتھیا رچی نے پی پی پی کے بڑے بڑے ناموں کا گھنونا چہرہ سب سے سامنے چاک کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں مقیم امریکی صحافی سنتھیا رچی نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین نے انہیں جسمانی طور پر ہراساں کیا۔اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان میں مقیم امریکی خاتون صحافی سنتھیا ڈان رچی نے کہا

کہ وہ پیپلز پارٹی کے خلاف اس لیے زیادہ بولتی ہیں کیونکہ 2011 میں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے ان کا ریپ کیا تھا۔ اس وقت کے وزیر صحت مخدوم شہاب الدین اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر میں انہیں جسمانی طور پر ہراساں کیا۔سنتھیا ڈان رچی نے کہا کہ وہ اس واقعے کی مزید تفصیلات بتانے کیلئے بھی تیار ہیں لیکن وہ یہ تفصیلات تحقیقاتی صحافیوں کے سامنے بیان کریں گے۔ انہوں نے اس واقعے کی ساری تفصیلات سے اپنے بھروسہ مند دوستوں کو بھی آگاہ کردیا ہے تاکہ کل کو کچھ ہوجائے تو معاملہ سامنے آسکے۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ خود کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات اس لیے بتارہی ہیں تاکہ نوجوان لڑکیوں، ریپ کا نشانہ بننے والے لڑکوں اور خواجہ سراؤں کی حوصلہ افزائی کرسکیں۔ وہ آج کے بعد کبھی یہ برداشت نہیں کریں گی کہ کوئی انہیں غیر مناسب طریقے سے ہاتھ لگائے یا ان کی طرف گندی نظروں سے دیکھے۔ وہ اس ملک میں رہتے ہوئے ان لوگوں کو انصاف دلانے کی بھرپور کوشش کریں گے جن کے ساتھ اس قسم کے واقعات پیش آئے ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں