322

پاکستان میں کرونا بپھر گیا ، ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ، پاکستانی سجدوں میں گر گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلا روز بہ روز تیزی پکڑتا جارہاہے اور آج بھی سب سے زیادہ 4688 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 85 ہزار 264 ہو گئی ہے جبکہ ا یک روز میں اب تک کی سب سے زیادہ 82 اموات ہوئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں 20 ہزار 167 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 4688 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 85 ہزار 264 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 82 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں
اور اموات 1770 ہو گئیں ہیں تاہم 30 ہزار 128 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض اس وقت سندھ میں ہیں جہاں تعداد 32 ہزار 910 ہو چکی ہے جبکہ اس کے بعد پنجاب میں 31 ہزار 104 افراد متاثرہ ہوئے ہیں ، بلوچستان میں 5 ہزار 224، خیبر پختون خواہ میں 11 ہزار 373 ،اسلام آباد میں 3544، آزاد کشمیر میں 285 اور گلگت بلتستان میں 824 کیسز سامنے آ چکے ہیں ۔ سب سے زیادہ اموات صوبے پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں ہیں جہاں تعداد 607 ہو گئی ہے جبکہ سندھ میں 555 ، کے پی کے میں 500 ، اسلام آباد میں 38 ، گلگت بلتستان میں 12 ، بلوچستان میں 51 اور آزاد کشمیر میں سات افراد وائرس کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ کورونا وائرس سے اب تک 30 ہزار 128 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ 16 ہزار 22 کا تعلق سندھ سے ہے جبکہ پنجاب میں 7712، کے پی کے میں 3150، اسلام آباد میں 518 ، گلگت بلتستان میں 532 ، بلوچستان میں 2021اور آزاد کشمیر میں 173 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

Credit : dailyausaf

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں