279

لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری: پنجاب حکومت نے کل سے وہ چیز کھولنے کی اجازت دے دی جس کا سب کو بڑی بے صبری سے انتظار تھا

لاہور (ویب ڈیسک) پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی نے کل سے تمام پارکس کھولنے کی اجازت دے دی، پارکس میں انٹری کیلئے ماسک اور گلوز پہننا لازمی ہوگا، پارکس صبح 6 سے رات 10بجے تک کھلے رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان نے کل سے لاہور میں تمام پارکس کوکھولنے کی

اجازت دے دی ہے۔تمام پارکس کو محکمہ صحت کے ایس اوپیز کے تحت کھولا جائے گا۔پارکس میں ماسک اور گلوز کا استعمال لازمی ہوگا، ایس اوپیز کے بغیر پارکس میں انٹری نہیں ہوسکے گی۔ اسی طرح پارکس میں بچوں کے جھولے اور کھیلنے کے مقامات بند رہیں گے۔ کل سے صبح6 سے رات10بجے تک پارکس عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے ایس اوپیز پر عمل کرنے پر جرمانوں کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔جرمانوں سے متعلق جلد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا، بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں کورونا سے بچاؤ کے ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے کی صورت جرمانوں کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔ جس کے تحت ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر عام عوام کو بھی جرمانے کیے جائیں گے۔ پنجاب بھر میں ماسک نہ پہننے کی صورت 500 روپے جرمانہ ہوگا۔مارکیز، کمرشل ایریاز میں سماجی فاصلہ اختیار نہ کرنے پر 2000روپے جرمانہ ہوگا۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور انتظامیہ کو بھی جرمانے ہوں گے۔ بس مالکان کو ایس اوپیز کی خلاف اور سماجی فاصلے پر10ہزار جرمانہ کیا جائے گا۔ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ویگن مالک کو 5000 اور کار مالک کو 2000 ہزار جرمانہ ہوگا۔ آٹو رکشہ اور 2 ویلرز کو ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 500 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ پبلک مقامات پر تھوکنے پر 500 روپے جرمانہ ہوگا۔ قرنطینہ میں محکمہ صحت کے ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 2000 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں