260

انڈیا کے علاوہ پاکستان کو اورکون نقصان پہنچائے گا اوراس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟آرمی چیف نے پاک فوج کے نئے محاذ کے بارے میں قوم کو خبردار کر دیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹڈی دل پر قابو پانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئیکار لائیگی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے انسداد ٹڈی دل سینٹر کا دورہ کیا

جہاں انجینئر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے بریفنگ دی۔اس موقع پر آرمی چیف نینیشنل ایکشن پلان کے تحت ٹڈی دل پر قابو پانیکی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ٹڈی دل کیخاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئیکار لائے گی۔آرمی چیف نے کہا کہ سول انتظامیہ کیساتھ ٹڈی دل پر قابوپانے کیلئے بھرپور تعاون کیا جائے گا، قومی فوڈسیکیورٹی کے تحفظ اور معیشت پر پڑنے والے اثرات کو قابو پانے کیلئے اقدامات کییجائیں گے۔31 مئی کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کے 52 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے ا ور ٹڈیوں کے وار سے سب سے زیادہ بلوچستان متاثر ہوا ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے 31، خیبرپختونخوا میں 10، پنجاب میں 5 اور سندھ میں 6 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہیں، ٹڈیوں سے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ترجمان کے بقول ملک میں 1102 ٹیمیں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، 24گھنٹے میں 3لاکھ 63 ہزار ہیکٹر رقبے کا سروے ہوا، 4900 ہیکٹر رقبے کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا، بلوچستان میں 3200 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے ہوچکا ہے۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں