272

سعودی عرب میں کورونا کے وار تاحال جاری ۔۔۔!!! روزانہ کی بنیاد پر ہلاکتوں میں کتنا اضافہ ہو گیا ؟ جان کر آپ بھی بے ساختہ استغفراللہ کہہ اٹھیں گے

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں کورونا وائرس سے مزید 32 مریض انتقال کرگئے، جس کے ساتھ مملکت میں اموات کی تعداد611 ہوگئی ہے، اسی طرح پچھلے 24 گھنٹے میں 1975مزید کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 806 مریض مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کوروناسے ہونیوالی یومیہ اموات

کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 32 مریض انتقال کرگئے ہیں، جس سے مجموعی اموات کی تعداد 611 ہوچکی ہے۔اسی طرح مملکت میں مزید 1975افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جس کے ساتھ سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 93 ہزار 157 ہوگئی ہے۔ نئے کیسز میں سب سے زیادہ کیسز دارلحکومت ریاض میں رپورٹ ہوئے، جن کی تعداد 675 ہے۔ جبکہ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ کیسز 286 مکہ مکرمہ میں رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ باقی کیسز دوسرے شہروں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔اسی طرح مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 806 مریض مکمل صحت یاب ہوئے، جس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 68 ہزار 965 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے باعث سعودی عرب میں کافی حد تک پابندیاں اٹھالی گئی ہیں اور صوبوں کے درمیان آمدورفت کی بھی اجازت دی گئی ہے۔جبکہ مارکیٹس ، شاپنگ مالز اور دکانوں کو ایس اوپیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔سعودی وزیر صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنائیں، کیونکہ جب بھی ہم سب اپنے گھروں سے ماسک پہن کر باہر نکلیں گے تو یقینا کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مزید کمی ہوتی چلی جائے گی۔ دوسری جانب دنیا بھر میں روز بروز کورونا وائرس سے کیسز اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ وباء کہیں تو شدت اختیارکرگئی ہے اور کہیں اس کا زور ٹوٹ چکا ہے یا کسی ملک میں اس کے اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 65 لاکھ 73 ہزار585 ہوچکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 88 ہزار41 ہوگئیں۔ 30 لاکھ 15ہزار 12مریض اب بھی ہسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے بیشترکی حالت تشویش ناک ہے جبکہ31 لاکھ 70 ہزار 532 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں