278

بریکنگ نیوز:اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خواتین کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے

لاہور(ویب ڈیسک) صحافی مبشر زیدی کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خواتین کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے، ایک ہفتہ قبل پیش آئے واقعے کی ایف آئی آر 2 روز قبل درج کی گئی تھی، ایف آئی آر میں 15 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے وابستہ مبشر زیدی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ بزدار حکومت کی جانب سے اداکارہ عظمیٰ خان کیس میں ملوث خواتین کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں:یہاں یہ واضح رہے کہ اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کے گھر پر حملہ کیے جانے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا معاملہ 2 روز قبل سامنے آیا تھا۔بتایا گیا کہ کچھ خواتین نے 12 مسلح گارڈز کے ہمراہ اداکارہ کے گھر پر دھاوا بولا اور شدید توڑ پھوڑ کرنے کے علاوہ اداکارہ اور ان کی بہن کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔دونوں بہنوں کو جنسی طور پر ہراساں بھی کیا گیا۔ بتایا گیا کہ معاملہ عظمیٰ خان اور ان کے دوست عثمان کی دوستی کے باعث پیش آیا۔ اداکارہ کے گھر پر دھاوا بولنے والی خواتین میں عثمان نامی شخص کی اہلیہ اور دیگر رشتے دار خواتین شامل تھیں۔ یہ واقعہ ایک ہفتہ قبل پیش آیا تھا، تاہم واقعے کی ایف آئی آر 2 روز قبل درج کی گئی تھی۔ ایف آئی آر میں کل 15 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔ عظمیٰ خان اور ان کی قانونی ٹیم کا موقف تھا کہ پولیس کی جانب سے ایک کمزور ایف آئی آر درج کی گئی۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں