289

میری ذاتی ویڈیوز ایک قریبی خاتون نے لیک کی تھیں جوآجکل۔۔۔گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بالآخر بڑے نام سے پردہ اٹھا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) رابی پیرزادہ کی ذاتی ویڈیوز لیک کرنے والی ایک عورت تھی، رابی نے زندگی کا سب سے بڑا نقصان کرنے والی عورت کو معاف کر دیا۔ سابق اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ ان کی ذاتی ویڈیوز انکی ایک قریبی خاتون نے لیک کی تھیں۔ رابی پیرادہ نے بتایا ہے کہ

وہ خاتون ان کے قریب تھیں اور انہوں نے 6سال تک اس خاتون اور اس کے رشتہ داروں کا خیال رکھا تھا لیکن ان دنوں انکی کشمیر کے لیے جدوجہد جاری تھی اور اسی حوالے سے کسی نے انہیں بدنام کرنے اور کشمیر کی جدوجہد کو متاثر کرنے کیلئے پیسے لے لیے۔رابی نے بتایا کہ جب انہیں اس بارے میں پتا چلا تب وہ عمرہ کر رہی تھیں اور بہت سے لوگوں نے انہیں پریس کانفرنس کر کے اس خاتون کو ذلیل کرنے کا کہا لیکن انہوں نے سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا۔سابق اداکار نے بتایا کہ انہوں نے اس خاتون کو صرف یہ کہا کہ تم نے مجھے نہیں کشمیر کی جدوجہد کو بیچا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ یہ سب اللہ کی جانب سے ان کے لیے امتحان اور ایک جھٹکا تھا کہ میں غلط راستے کو چھوڑ دوں۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ انہیں جنید جمشید کے بھائی ہمائیوں جمشید کا امریکا سے فون آیا اور انہوں نے مجھے کہا کہ جنید جب اسلام کی طرف آیا تو وہ ایک کیچڑ میں لگا پودا تھا جو آرام سے کیچڑ سے نکل آیا لیکن آپ سیمنٹ میں پکی جڑی ہوئی تھیں اور آپکو نکالنے کیلئے جھٹکے کی ضرورت تھی اور وہ واقعہ وہی جھٹکا ثابت ہوا۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ اب میں اسلام کی بات کرتی ہوں، شروع شروع میں ہزار پندرہ سو لوگ سنتے تھے اب دو لاکھ لوگ سنتے ہیں اور اکثر لوگ اس لیے مجھے سنتے ہیں کہ خونصورت سی لڑکی بیٹھی ہے اسے دیکھ لیں لیکن شاید ایسے ہی کوئی اسلام کی جانب آجائے، میں کسی فرقے سے ہٹ کر صرف اسلام کی بات کرتی ہوں۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں