265

پاک فوج کا یوم تکبیر پر’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ۔۔۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے دشمنان پاکستان کے حوصلے پست کر دینے والا بیان جاری کر دیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے یوم تکبیر پر پاکستان زندہ بار کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ 28 مئی کو ایٹمی دھماکوں سے خطے میں طاقت کا توازن مستحکم ہوا، پاکستان نے کامیابی سے کم ازکم جوہری دفاعی صلاحیت حاصل کی تھی، ایٹمی صلاحیت کے حصول کیلئے کوششیں کرنے والوں

کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے بیان کہا کہ پاکستان نے 28 مئی 1998ء کو کامیابی سے ایٹمی دھاکے کیے۔28 مئی کم از کم جوہری دفاعی صلاحیت حاصل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 28 مئی کو خطے میں طاقت کے توازن کو بحال کیا۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں سے خطے میں طاقت کا توازن مستحکم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی صلاحیت کے حصول کیلئے کوششیں کرنے والے تمام افراد کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔ خاص طور پرسائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام جن کی وجہ سے یہ ممکن ہوا۔ ایٹمی پروگرام کے خالق، سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ترجمان پاک فوج یوم تکبیر پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں