276

جوان رہنے کے لیے شرم ناک فعل ….!! 19 سالہ ماڈل کے حیران کن اعتراف نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

19 سالہ ماڈل چینل نے ایک ٹی وی شو میں بتایا ہے کہ انہیں بوڑھے ہونے سے بہت ڈر لگتا ہے اور وہ اپنے آپ کو جوان رکھنے کیلئے قدیم زمانے کے ٹوٹکے استعمال کرتی ہیں جبکہ انہوں نے خنزیر کے خون سے نہایا بھی ہے۔ چینل کا کہنا ہے کہ میں ابھی 19 سال کی ہوں، مگر بڑھاپے کے آثار نظر آنا شروع ہوگئے ہیں اور اس وجہ سے ان کا ماڈلنگ کا

کیریئر جلد ختم ہوجائیگا، اس لئے وہ اپنے آپ کو جوان کرنے کیلئے کچھ بھی کر سکتی ہیں۔ اس نے بتایا کہ اسےکسی نے بتایا ہے کہ خنزیر کے خون سے نہانے سے بڑھاپا جلدی نہیں آتا اور جلد تروتازہ رہتی ہے، اس پر میں نے ایک قصاب سے خنزیر کا خون لیا اور اس سے نہایا۔ اپنے آپ کو ’سبزی خور‘ کہنے والی چینل کا کہنا ہے کہ خون سے نہانے کے بعد اس کے جسم کے سخت حصے جیسے کہنیاں بھی نرم ہوگئی ہیں۔خون سے نہانے کے فوائد کی کوئی باقاعدہ تصدیق موجود نہیں ہے مگر بعض افراد کی جانب سے ایسے فعل دیکھنے میں ملتے ہیں۔مزید پڑھئیے :: وقت پر اٹھنے کی خواہش میں لگایا گیا الارم آپ کو تو جگاتا ہی ہے لیکن ساتھ ہی اس کی کرخت اور تیز آواز ساتھ سوئے والوں کو بھی اٹھنے پر مجبور کردیتی ہے تاہم اب سائنس دانوں نے ایسا الارم تیار کرلیا ہے جو آپ کو نیند سے بھی جگائے گا اور باقی لوگوں کی نیند میں بھی کوئی خلل نہیں پڑے گا۔ امریکا میں تیار کردہ اس اسمارٹ الارم کو کو ’’ویک‘‘ کا نام دیا گیا ہے جسے اسمارٹ فون سے بھی آپریٹ کیا جاتا ہے جب کہ اس ڈیوائس کو دیوار پر لگا دیاجاتا ہے جو سوتے ہوئے شخص کو ایک ساتھ سورج جیسی شعاعوں اور آواز کی مدد سے جاگنے پر مجبور کردیتا ہے یہی نہیں بلکہ یہ الارم اپنی تخلیق کردہ شعاعوں کو الٹرا سونک لہروں کی صورت میں مطلوبہ شخص کے چہرے پرکچھ اس طرح سے ڈالتا ہے کہ اس کے ساتھ لیٹا ہوا ساتھی بے خبر خواب خرگوش کے مزے لیتا رہتا ہے۔ ویک نامی اس ڈیوائس نما الارام میں لگی سفید رنگ کی ایل ای ڈی الارم بجنے کے وقت رفتہ رفتہ روشنی نکالنا شروع کردیتی ہے جو سیدھا مطلوبہ شخص کے چہرے پر پڑتی ہیں اور اس کے لیے اس ڈیوائس میں کوئی کیمرہ بھی نہیں لگا بلکہ یہ جسم کے درجہ حرارت سے مطلوبہ شخص کی پہچان کرے گی۔ ڈیوائس سے نکلنے والی مخصوص آوازاس میں لگے پیرامیٹرک اسپیکرز سے نکلتی ہے جو الٹرا سونک آواز کی موجیں پیدا کرتی ہیں جو صرف الارم کا ٹارگٹ شخص ہی سن سکتا ہے تاکہ قریب لیٹا شخص ڈسٹرب نہ ہو۔ ماہرین کی جانب سے تیار کی گئی اس اسمارٹ ڈیوائس میں ری چارج ایبل بیٹریز اور وائی فائی کنکشن موجود ہے جسے اسمارٹ فون کی مدد سے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جب کہ اس کی قیمت 250 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں