274

یاد گار لمحات کی تلاش میں لوگ بڑے جتن کرتےہیں ،ترکی میں دولہا دلہن نے انوکھی مثال قائم کردی

ترکی میں دولہا دلہن نے انوکھی مثال قائم کردی، کھاتے پیتے مہمانوں کی تواضع کی بجائے 4 ہزار شامی مہاجرین میں کھانا تقسیم کردیا۔ شادی کا دن ہو اور شاندار قسم کے انتظامات نہ ہوں ، ایسا ہونہیں سکتا۔ لیکن ترکی میں دولہا دلہن نے تو انوکھی ہی مثال قائم کر دی۔ مہمانوں کو بلانے کے بجائے ایک نیک کام کردیا۔ شادی کا بگ ڈے ، عام طور پر زندگی

میں ایک ہی بار آتا ہے۔اس دن کو یادگار بنانے کیلئے بڑے جتن کئے جاتے ہیں،اس دن لباس شاندار ، مینیو جاندار اور مہمان لاتعداد ہوتے ہیں۔لیکن ترکی میں ایک جوڑے نے بڑی مثبت مثال قائم کردی، اپنی شادی والے دن 4 ہزار شامی مہاجرین میں کھانا تقسیم کیا۔ ٹوئٹر پر آئی تصویر نے سوشل میڈیا کی عوام کو جذباتی کردیا۔ ہر ایک نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا۔مزید پڑھئیے :: دنیا میں اکثر ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جن میں اچانک زمین پھٹ پڑتی ہے اور اس واقعے میں انسانوں سمیت ان کے گھر تک زمین کی کوکھ میں غائب ہوجاتے ہیں۔امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شہری جیف بش کے ساتھ ایسا ہی کچھ واقعہ پیش ا?یا جس میں وہ رات کے اوقات میں اپنے گھرمیں سورہا تھا کہ اچانک زمین کھلی اوراسے نگل گئی اس کا شورسن کا دوسرے کمرے میں موجود اس کے اہل خانہ جب جائے وہاں پہنچے تو اس وقت سب کچھ غائب ہوچکا تھا جب کہ زمین میں ایک گہرا گڑھا بن چکا تھا تاہم اس گڑھے میں اس شخص کی لاش نہ مل سکی۔جس گڑھے نے جیف بش نامی شہری کو نگلا تھا اسے اب ’’سنک ہول‘‘ کا نام دیا جاتا ہے اور ایسے واقعات دنیا بھر میں ہوتے رہے ہیں۔ چند ماہ قبل جنوبی کوریا میں میں بھی ایک شخص اچانک بننے والے گڑھے کا شکار ہوگیا تھا تاہم فلوریڈا میں ہرسال ایسے کئی واقعات ہوتے رہتے ہیں کیونکہ اس کی ارضیات ساخت کچھ اس طرح کی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ ایک ارضیاتی عمل ہے جس میں اچانک کسی جگہ کی زمین بیٹھ جاتی ہے اور قریباً ایک گول گڑھا بن جاتا ہے، ناسا کے ماہرین زمین کھل جانے کی پیش گوئی میں مصروف عمل ہیں تاہم انہیں کوئی خاص کامیابی نہیں مل سکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہیکہ زیرِزمین پانی ٹھوس چٹانوں کو رفتہ رفتہ گھلادیتا ہے اور زمین نیچے سے کھوکھلی ہوجاتی ہے اورجب اس پر تعمیرات کا بوجھ پڑتا ہے تو وہ جگہ بیٹھ جاتی ہے چونکہ فلوریڈا کی زمین چونے کے پتھروں پر مشتمل ہے جو پانی سے دھیرے دھیرے گھلتا رہتا ہے اس کے علاوہ زمین سے بے دریغ پانی کھینچنے پر بھی زمین کمزور ہوجاتی ہے اور موسم کی شدت اس پر اثرانداز ہوتی ہے۔پے در پے واقعات کے بعد فلوریڈا میں چونے کے پتھر کی کیفیت دیکھتے ہوئے ممکنہ گڑھے پیدا ہونے کا ایک نقشہ بنایا جارہا ہے جس سے کچھ اندازہ ہوسکے گا کہ فلوریڈا میں کس مکان کے نیچے کوئی اندھا گڑھا بن رہا ہے۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں