288

عید الفطر کی نماز گھر میں ادا کرنا جائز ہے یا نہیں؟ سعودی قفہ کونسل کیجانب سے ہنگامی فتویٰ جاری

ریاض (ویب ڈیسک) عید الفطر کی نماز گھر میں ادا کرنا جائز ہے یا نہیں؟ سعودی قفہ کونسل نے نیا حکم جاری کردیا۔کرونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی ہنگامی صورت حال کے تناظر میں خطبہ کے بغیر نماز عید گھروں میں ادا کرنا جائز ہے۔ اس امر کا اظہار

امام مھمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے فکلیٹی آف شریعہ کے پروفیسر ڈاکٹر سعد الخثلان نے کیا ہے۔ ڈاکٹر الخثلان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ’’موجودہ حالات میں خطبہ کے بغیر گھروں میں عید کی نماز ادا کرنا جائز ہے۔ اس بات کی روایت حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حوالے سے نقل کی گئی ہے۔ مملکت کے مفتی اعظم عبدالعزیز آل الشیخ نے بھی اس ضمن میں فتوی جاری کیا ہے۔‘‘

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں