274

کورونا بپھر گیا۔۔!! بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی، پورے ملک میں خوف کے سائے

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارتی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 2068 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد بھارت میں کووِڈ 19 کے مریضوں کی مجموعی تعداد 85,940 ہوچکی ہے جو چین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی اب تک کی تعداد یعنی 82,941 سے بھی زیادہ ہے۔بھارت سے پچھلے ایک روز میں

کورونا وائرس سے 2,068 متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں لیکن بھارتی اداروں نے گزشتہ روز اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی جو ایک تشویشناک امر ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے 2,752 اموات ہوچکی ہیں جبکہ چین میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4,633 ہے۔کورونا وبا کے تناظر میں مودی سرکار خصوصی اجلاس میں سر جوڑ کر بیٹھے گی اور بھارت میں جاری لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے، اسی طرح جاری رکھنے، نرم کرنے یا ختم کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے کی کوشش کرے گی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق برطانوی خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں لاک ڈاون کی وجہ سے درجنوں مزدور ایک ٹرک پر سوارہوکر اپنے گھروں کو واپس جارہے تھے کہ وہ ٹرک دوسرے ٹرک سے ٹکرا کرحادثے کاشکارہوگیا۔واقعہ میں 23افراد ہلاک جبکہ 35زخمی ہوئے ہیں۔اعلیٰ ضلعی افسر کے مطابق واقعہ دن طلوع ہونے سے پہلے ضلع اورایہ میں پیش آیا۔انہوں نے 23افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں سے 20کی حالت تشویشناک ہے۔ دیگر پندرہ کو معمولی زخمی آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونےو الے افراد کا تعلق بہار اور جھارکھنڈسے تھا۔خیال رہے بھارت کے ایک ارب تیس کروڑ شہری تقریبا سات ہفتوں سے لاک ڈاون کا شکار ہیں ۔ اس دوران لاکھوں لوگ جو یومیہ اجرت پر کام کرتے تھے بے روزگار ہوچکے ہیں۔ آبائی علاقے چھوڑ کر شہروں میں جابسنے والے اب سواریاں نہ ہونے کی وجہ سے پیدل ٹرکوں یا دیگر ذرائع سے واپسی کی کوشش کررہے ہیں اور اس کوشش میں کئی خوفناک حادثات بھی سامنے آرہے ہیں۔ گزشتہ دنوں بیس کے قریب مزدور ایک ٹرین تلے کچلے گئے تھے۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں