275

بس اللہ جسے ہدایت دے ۔۔۔ معروف پاکستانی گلوکارہ کی سورۃ الرحمٰن کی تلاوت ، سوشل میڈیا پر ہلچل ، جس نے سنی بے ساختہ سبحان اللہ کہہ اٹھا

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی آواز میں سورۃ الرحمٰن کی ابتدائی تیرہ آیات کی تلاوت کی اور اسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے مداحوں سے شیئر کیا،حدیقہ کے مداحوں نے اس تلاوت کلام پاک کو بہت پسند کیا ہے۔
حدیقہ کیانی نے انسٹا گرام پر اردو ترجمے کے ساتھ تلاوت شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے اس سورت کی تلاوت کرنے کی خواہشمند تھیں اور انہوں نے بچپن میں قاری خوشی محمد صاحب سے قرات سیکھی اور اسی کے مطابق تلاوت کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ہمیں ہر وقت اللہ سے رابطہ رکھنے اور زندگی کے اصل مقصد کے حوالے سے سوچنے اور غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں ہمیشہ زندگی کے اصل مقصد سے آگاہ رہنا اور رب العزت کی دی گئی نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں