287

تاجروں نے چند پیسوں کی خاطر لوگوں کی زندگیا ں داؤ پر لگا دیں۔۔!!پنجاب میں دوبارہ لاک ڈاؤن، میاں اسلم اقبال نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں لاک ڈاون میں نرمی کے اعلان کے بعد تاجروں کے رویے کو دیکھتے ہوئے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال تاجروں پر پھٹ پڑے۔تفصیلات کے مطابق میاں اسلم اقبال کا تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ تاجروں کی وکالت کی لیکن انہوں نے

میرے ساتھ بڑی زیادتی کی، آپ لوگوں نے حکومتی ایس او پیز کی دھجیاں اڑاتے ہوئے چند پیسوں کی خاطر لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں، آپ لوگوں کا رویہ ایسا ہے کہ جیسا آج کا ہی دن ہے کل قیامت کا دن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگ آپ لوگوں کی خاطر نہیں سوتے کہ غریب دیہاڑی دار مزدور کا کاروبار نہ رک جائے، لیکن آپ لوگوں کے رویے نے ہمیں شدید مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کھلنے سے پہلے آپ لوگوں کی جانب سے حکومتی ایس او پیز پرعملدرآمد کے بلند و بانگ دعوے کیے جارہے تھے جبکہ ہوا بالکل اس کے برعکس ہے۔میاں اسلم اقبال نے تاجروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ لوگوں کا رویہ ایسا ہی رہا تو میں کل میٹنگ میں بیٹھ کر کہہ دوں گا کہ سب کچھ بند کر دیں، پھر آگے جو ہوگا دیکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھی آپ لوگوں کی خاطر دن رات یہ کوششیں کر رہے ہیں کہ کسی طرح سے کاروبار کھول دیئے جائیں لیکن آپ لوگوں کی جانب سے ذمہ دار شہری ہونے کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا، انہوں نے کہا کہ اگر آپ لوگوں میں سے کسی نے میری بات کا برا منانا ہے تو مناتا رہے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔مزید برآں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ میں آپ لوگوں سے کچھ گزارشات کرنا چاہتا ہوں اگر آپ ان پر عملدرآمد کر سکتے ہیں تو آپ لوگوں کو کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے گی ورنہ ہمیں مجبورا دوبارہ سے سخت لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں